10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا بیان دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا


انٹر نیشنل

29/Mar/2019

News Viewed 1675 times

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا بیان دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نیوزی لینڈمیں تشدد ، نفرت انگیزی اور نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی طرف سے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس میں شہداء کو اخراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس تقریب میں بہت سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل تھے ۔

مزید پڑھیں:ترکی کے صدر کانیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے لیے فخریہ بیان
شہدا کی یاد میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنا دیا ہے15مارچ کو ہونے والا واقع ہما رے الفاظ،اعمال اور رحمدلی کو طاقت بخشنے کا پیغام ہے۔ہم اپنے سیاہ ترین وقت کے 14دن بعد پھر اکٹھے ہوئے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک نیوزی لینڈ میں دہشتگردی ،نفرت اور نسل پرستی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔دہشتگردی سے مقابلہ کیا جائے گا ان کو ہماراملک برباد کرنے کا کوئی حق نہیں دیا جائے گا۔ دہشتگردوں کا کسی قوم کسی نسل کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ لوگ بس ممالک اور مذاہب کے درمیان نفرتیں پیدا کرتے ہیں جو کہ اب نا ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں